Featured Post

Dirilis Ertugrul Season 05 Episode 1

آپ کے پیر آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟

دشمن کی نظر آپ کے پیروں کی طرف ہوتی ہے، اس کہاوت کی حقیقت جانیں کہ آپ کے پیر آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟





بزرگوں کی کہاوت ہے کہ دشمن کی نظر آپ کے پیروں کی طرف ہوتی ہے۔ اس کہاوت کے بارے میں بہت سارے لوگ شک و شبہات کا شکار ہوں گے اور اکثر لوگوں کو یہ محسوس ہوگا کہ یہ صرف اور صرف کہاوت ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے- مگر اب ماہرین نے جدید تحقیقات کی روشنی میں اس بات کو ثابت کیا ہے کہ انسان کے پیر ایک کھلی کتاب کی طرح ہوتے ہیں اور اس سے اس کی شخصیت کو جاننے میں بہت مدد مل سکتی ہے-



عام شکل کے پیر
اس شکل کے پیروں میں انگوٹھے کے بعد والی انگلیاں ایک تناسب کے ساتھ لمبائی میں کم ہوتی جاتی ہیں جس کے سبب پیر ایک متناسب شکل اختیار کر لیتے ہیں- ایسے پیر رکھنے والے افراد بہت متوازن شخصیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ یہ لوگ بہت سوشل ہوتے ہیں اور لوگوں کے ساتھ طویل ملاقتوں میں خوشی محسوس کرتے ہیں اور محفلوں کی جان ہوتے ہیں- اس کے ساتھ سیر و سیاحت کے بھی شوقین ہوتے ہیں اور لوگوں کے ساتھ اپنے تجربات بانٹ کر بہت خوشی محسوس کرتے ہیں -



 انگلی کا انگوٹھے سے بڑا ہونا
ایسے افراد کی پہلی انگلی انگوٹھے سے بڑی ہوتی ہے اور ایسے لوگ بہت ہی شوقین مزاج کے حامل ہوتے ہیں ایسے لوگ تخیل کی صلاحیتوں سےمالامال ہوتے ہیں ان کی قوت فکر انہیں آرما سے بیٹھنے نہیں دیتی ہے اور وہ نت نئے تجربات کرنے کے خوہشمند ہوتے ہیں- ایسے لوگ بہت محنتی ہوتے ہیں اور محبتیں بانٹنے والے ہوتے ہیں اس وجہ سے فوراً لوگوں کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں- مگر اس کے ساتھ ساتھ ایسے پیروں والے لوگ کسی حد تک ضدی بھی ہوتے ہیں اور ہر جگہ اپنا سکہ چلانے کے خواہشمند ہوتے ہیں-


 چوکور پیر
ایسے پیروں والے لوگوں کے انگوٹھے اور انگلیاں سب ایک ہی لمبائی کی ہوتی ہیں اور ان کو دیکھ کر ایک چوکور سے ڈبے کا خیال آتا ہے ایسے پیر رکھنے والے لوگ بہت غور فکر کے عادی ہوتے ہیں اور کسی بھی معاملے پر عمل کرنے سے پہلے اس کے ہر پہلو کو اچھی طرح سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں- اور ایسے لوگ بہت کامیاب ثابت ہوتے ہیں کیوں کہ یہ اپنی قوت فکر کے سبب ناکامی کے خوف سے ایسا کوئی قدم ہی نہیں اٹھاتے جو ان کو ناکام کر سکے مگر ایسے لوگ زیادہ سوچ بچار کے سبب سست اور خیالی پلاؤ بنانے کے عادی بھی ہو سکتے ہیں-


 لمبوترے پیر
ایسے پیروں کی انگلیاں ایک دوسرے کے اوپر چڑھی ہوئی ہوتی ہیں اور اس کی وجہ سے پیر ایک لمبوتری شکل اختیار کر لیتے ہیں- ایسے لوگ تنہائی پسند ہوتے ہیں اور یہ اپنی خوشی و غم کو اپنے تک محدود رکھنے کے عادی ہوتے ہیں اور لوگوں کے ساتھ زيادہ وقت گزارنا پسند نہیں کرتے ہیں ایسے لوگ بہت موڈی بھی ہوتے ہیں اور ان کا موڈ بہت تیزی سے تبدیل ہوتے ہیں -




تبصرے