Featured Post

Dirilis Ertugrul Season 05 Episode 1

اب نا پیسے ہیں نا ہی کام۔۔کرونا نے کیا ستاروں پر وار۔شوبز ستاروں کی قیمتیں نیچے آگئیں

اب نا پیسے ہیں نا ہی کام۔۔کرونا نے کیا ستاروں پر وار۔شوبز ستاروں کی قیمتیں نیچے آگئیں



اس کورونا نے انڈسٹری کے بہت سارے ستاروں کی قیمتوں کو ایک دم گرا دیا۔۔۔لاہور کے آرٹسٹ تو بغیر کسی پیسوں کے بھی اسکرین پر آنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ چینلز میں اب رمضان ٹرانسمیشن کے لئے بھی صرف کراچی سے ہی مہمان بلائے جارہے ہیں اور ایسی صورت میں بہت سارے ستاروں کا اسکرین پر آنا فی الوقت محال ہے۔۔۔

عید شو کی تیاریوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے اور وقتاً فوقتاً ستاروں سے اس کے حوالے سے بات ہورہی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا جارہا ہے کہ اب وہ پیسے نہیں ہیں جو آپ پہلے لیتے تھے۔۔۔اب اس کے آدھے بھی شاید ہی مل پائیں۔۔۔


یاسر حسین
یاسر حسین کی کورونا سے پہلے خاصی دھوم تھی اور ان کے اور اقراء کے چارجز آسمان کو چھو رہے تھے کیونکہ ان دونوں کی خاصی ڈیمانڈ تھی۔۔۔ایک تو نئی نئی شادی اوپر سے دونوں کی اپنی اپنی شہرت۔۔۔تو اقراء کسی بڑے شو میں شرکت کے پانچ لاکھ اور یاسر دو سے ڈھائی لاکھ تک لیتے تھے۔۔۔اب ان دونوں کے ان پیسوں میں پچاس فیصد سے بھی زیادہ کمی آئی ہے اور اس وقت انہیں صرف اپنی شرکت مشروط ہے۔۔۔


کبریٰ
اداکارہ کبریٰ کسی بھی شو میں جانے کے ڈیڑھ سے دو لاکھ لیتی تھیں لیکن پچھلے دنوں ان کی قیمت بھی کافی نیچے آگئی اور انہوں نے اسی بات کو غنیمت جانا کہ شرکت ضروری ہے۔۔۔اس سے میڈیا میں تعلقات بھی خوشگوار رہیں اور ان دنوں میں ان کی شکل بھی سب کو نظر آتی رہے۔۔۔


نیلم منیر
سب اداکارؤاں کی طرح نیلم کو بھی بتا دیا گیا ہے کہ اب کورونا کے دنوں میں چینلز زیادہ پیسے نہیں دے پائیں گے اور انہوں نیا س بات کو دل سے تسلیم کرلیا ہے۔۔۔کہاں نیلم منیر کسی کا فون بھی نہیں اٹھاتی تھیں اور کہاں وہ انتہائی کم پیسوں میں اے آر وائی کے شو میں نظر آئیں۔۔۔

تبصرے