Featured Post

Dirilis Ertugrul Season 05 Episode 1

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 990 کورونا کیسز سامنے آ گئے

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 990 کورونا کیسز سامنے آ گئے

24 مزید افراد کے دم توڑ جانے سے تعداد 385 ہوگئی، 16 ہزار 817 افراد مہلک وائرس سے متاثر





اسلام آباد :- تازہ ترین یکم مئی2020ء ملک بھر میں ایک روز کے دوران 990 مزید کورونا کیسز سامنے آ گئے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 990 مریض سامنے آ; ئے ہیں ۔ جبکہ اس دوران 24 مزید مریض جاں بحق ہو گئے ہیں ، جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونےو الے افراد کی تعداد 385 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 340، سندھ میں 6 ہزار 53 ہو چکی ہے۔
خیبرپختونخوا میں تعداد 2 ہزار 627، بلوچستاان میں 1049 ہو گئی ہے۔ جبکہ گلگت میں 339، اسلام آباد میں 343 آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے۔ 2 ہزار سے زائد افراد اس مہل وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 16 ہزار 817 ہوہ گئی ۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ 20 ہزار 830 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 28 ہزار 239 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 19 لاکھ 91 ہزار 608 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 59 ہزار 811 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 983 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 61 ہزار 669 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 64 ہزار 572 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 8 لاکھ 55 ہزار 492 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں۔

تبصرے