Featured Post

Dirilis Ertugrul Season 05 Episode 1

ملک میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے نئی پیشن گوئی کر دی گئی

ملک میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے نئی پیشن گوئی کر دی گئی




ماہرین موسمیات کے مطابق ملک میں 30 روزے ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، 29 ویں روزے کو چاند نظر آنے کے 30 فیصد امکانات ہیں



لاہور :-تازہ ترین۔ 30 اپریل 2020ء ملک میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے نئی پیشن گوئی کر دی گئی، ماہرین موسمیات کے مطابق ملک میں 30 روزے ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، 29 ویں روزے کو چاند نظر آنے کے 30 فیصد امکانات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز کو ایک ہفتہ ہو چکا ہے۔ ماہ مقدس کے آغاز کے ایک ہفتے کے بعد عید الفطر کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
جبکہ لوگوں کی جانب سے جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں ماہ شوال کا چاند کس تاریخ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ماہرین موسمیات کی جانب سے تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں 29 ویں روزے کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کافی کم ہیں۔
چاند نظر آنے کیلئے ضروری ہے کہ اس کی پیدائش کی عمر 40 گھنٹے سے زائد ہو، تاہم ملک میں 29 ویں روزے کے دن شوال کے چاند کی عمر 40 گھنٹے سے کم ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال ماہ شوال کے چاند کے حوالے سے کسی قدر مختلف صورت حال دکھائی دے رہی ہے۔ غیر معمولی طور پر جمادی الاول، جمادی الثانی اور شعبان کے مہینے بھی 30 دن پر مشتمل رہے اور اب رمضان المبارک بھی 30 روزوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 29 رمضان یعنی 23 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے اور 59 منٹ ہوگا، یوں یہاں اند دیکھے جانے کے امکانات 30 سے 40 فیصد ہیں۔ تاہم بلوچستان میں صورتحال مختلف ہو سکتی ہے۔ بلوچستان ملک کا واحد علاقہ ہو گا جہاں نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ اس حوالے سے آنے والے دنوں میں مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔





تبصرے