Featured Post

Dirilis Ertugrul Season 05 Episode 1

وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری کے بغیرتعینات کردہ تمام افسران کوفارغ کرنے کا حکم دیدیا

وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری کے بغیرتعینات کردہ تمام افسران کوفارغ کرنے کا حکم دیدیا

عمران خان کا وفاقی حکومت کے اداروں اور وزارتوں میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر سخت برہمی کا اظہار




اسلام آباد:- تازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اپریل۔2020ء وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کے اداروں اور وزارتوں میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں پر نوٹس لے لیا ہے‘وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری محمد اعظم خان نے تمام وزارتوں کو خط لکھ کر اطلاع دی ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیرتعینات تمام افسران کوفارغ کیا جائے. وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے دورحکومت میں تعینات ہونیوالے افسران کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں کابینہ کا اختیارحاصل کرنے والے وزراءکی منظوری سے تعینات افسران کی لسٹ بھی طلب کی گئی ہے.
عمران خان نے تمام وفاقی وزارتوں اور انکے ماتحت اداروں سے 30اپریل تک بھرتیوں کی رپورٹ طلب اور بھرتیوں کی رپورٹ 5مئی کو کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے‘ادھر وزیراعظم آج کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا اور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی.
کابینہ پاک عرب ریفائنری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری بھی دے گی اس کے علاوہ کئی لمیٹڈ کمپنیوں میں ڈائریکٹرز کی خالی اسامیوں پر نامزدگیوں کی منظوری دی جائے گی پاکستان پٹرولیم کمپنی، سوئی نادرن گیس، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ، آئل اینڈگیس کمپنی میں نامزدگیاں کی جائیں گی. وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی فراہمی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لے گی‘وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا اور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی.
کابینہ پاک عرب ریفائنری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری بھی دے گی اس کے علاوہ کئی لمیٹڈ کمپنیوں میں ڈائریکٹرز کی خالی اسامیوں پر نامزدگیوں کی منظوری دی جائے گی‘اس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کنسٹرکشن انڈسٹری کو مراعاتی پیکیج دینے کے لیے آرڈیننس کی منظوری دی گئی تھی. آرڈیننس کے مطابق سیمنٹ اور اسٹیل کے علاوہ تمام میٹریل پر کوئی ودہولڈنگ ٹیکس نہیں ہوگا فی مربع فٹ/فی مربع گز کی بنیاد پر فکس ٹیکس کا نفاذ ہوگا جب کہ سروسز(خدمات) کی فراہمی پر ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوگا.
بلڈرز اور ڈویلپرز جتنا ٹیکس ادا کریں گے اس کا دس گنا آمدن /منافع کا کریڈٹ وصول کر سکتے ہیں نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کے کم لاگت والے گھروں کے لئے ٹیکس کو نوے فیصد تک کم کر دیا گیا ہے. اس سکیم کا اطلاق 31دسمبر2020سے پہلے شروع کیے جانے والے منصوبوں اور موجودہ نامکمل منصوبوں پر ہوگا جو اس سکیم کے تحت ر جسٹرڈ ہوں.

تبصرے