Featured Post

Dirilis Ertugrul Season 05 Episode 1

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا



ماہ مقدس کا چاند کراچی، لاہور اور ملک کے دیگر علاقوں میں دیکھا گیا، کل بروز ہفتہ پہلا روزہ ہوگ

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ماہ مقدس کا چاند کراچی، لاہور اور ملک کے دیگر علاقوں
 میں دیکھا گیا، کل بروز ہفتہ پہلا روزہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آج بروز جمعہ ماہ شعبان کا اختتام ہو گیا، ملک کے کئی علاقوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد ماہ مقدس کا آغاز ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز مرکزی روہت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی تھی۔ اس اجلاس میں پہلی مرتبہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا نمائندہ بھی شریک ہوا تھا۔ گزشتہ روز ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے بعد مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ماہ مقدس کا آغاز 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔
تاہم دوسری جانب پشاور کی قدیم مسجد قاسم علی خان کے مفتی پوپلزئی نے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان المبارک کے آغاز کو متنازعہ بنا دیا۔

مفتی پوپلزئی نے کل ہی چاند نظر آنے کا اعلان کر کے خیبرپختونخواہ میں آج بروز جمعہ پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے ماہر فلکیات نے بھی بتایا کہ پاکستان میں جمعرات کے روز رمضان المبارک کا چاند نظر آنا ممکن ہی نہیں تھا۔ چاند نظر آنے کیلئے ضروری ہے کہ اس کی عمر 24 گھنٹے یا اس سے زائد ہو، تاہم کل مغرب کے وقت تک چاند کی عمر 12 گھنٹے سے زائد نہ تھی۔ جبکہ اب آج جمعہ کے روز 24 گھنٹے سے زائد عمر کا ہونے کے بعد رمضان المبارک کا چاند ملک کے مختلف علاقوں میں دیکھ لیا گیا۔

تبصرے