Featured Post

Dirilis Ertugrul Season 05 Episode 1

سندھ حکومت اور تاجروں کے درمیان آن لائن کاروبار پر اتفاق

سندھ حکومت اور تاجروں کے درمیان آن لائن کاروبار پر اتفاق

بازار بند رہیں گے،شٹر صرف فروخت کے لیے مال اتارنے یا ہوم ڈلیوری کے لیے اٹھائے جائیں گے، دکانوں میں گاہک ڈیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،معاہدہ



کراچی :- تازہ ترین اخبار-24اپریل2020ء سندھ حکومت اور تاجروں کے درمیان آن لائن کاروبار پر اتفاق ہو گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجروں کی جانب سے بار بار کہا جا رہا تھا کہ انہیں مقررہ اوقات میں اپنے کاروبارکھولنے کی اجازت دی جائے۔ لیکن اس سلسلے میں تاجروں اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخی دیکھنے میں آئی تھی۔ سندھ حکومت اور تاجروں کے درمیان اس سے حوالے سے کافی دیر سے مذاکرات جاری تھے لیکن وہ کسی صورت ختم 
ہوتے نظر نہیں آ رہے تھے۔



لیکن اب تاجروں اور سندھ حکومت کے دوران آن لائن کاروبار پر اتفاق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بازار بند رہیں گےشٹر صرف فروخت کے لیے مال اتارنے یا ہوم ڈلیوری کے لیے اٹھائے جائیں گے، دکانوں میں گاہک ڈیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تاجربرادری کے نمائندوں کا اجلاس کمشنر ہائوس میں ہوا، اجلاس میں آن لائن کاروبار کا طریقہ کار طے پاگیا۔

اجلاس میں صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ، امتیاز شہخ، مرتضی وہاب، سعید غنی کی شرکت کی، تاجروں کی نمائندگی جمیل پراچہ، شرجیل گوپلانی، رضوان عرفان، سلیم میمن، الیاس میمن، حکیم۔ شاہ اور حبیب شیخ نے انجام دی۔معاہدے کے بارے میں آل سٹی تاجر اتحاد کے رہنما شرجیل گوپلانی نے بتایا ہے کہ دکانیں صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کھولی جائیں گی ۔ اس دوران دکان کے اندر صرف ایک سیل مین موجود ہو گا۔
دکان کا شٹر صرف فروخت کے لئے مال اتا رنے یا ہوم ڈیلیوری کے لئے کھولا جائے گا۔ خیال رہے کہ کل سے پاکستان میں رمضان کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ ا س سلسلے میں تاجروں کی جانب سے درخواست کی جا رہی تھی کہ کسی طرح ان کو کاروباری کرنے کی اجازت دی جائے۔ اسی سلسلے میں اب سندھ حکومت اور تاجروں کے درمیان آن لائن کاروبار پر اتفاق ہو گیا ہے۔

تبصرے