Featured Post

Dirilis Ertugrul Season 05 Episode 1

سندھ حکومت کا مساجد میں نماز تراویح پر پابندی کا فیصلہ

سندھ حکومت کا مساجد میں نماز تراویح پر پابندی کا فیصلہ

فیصلہ علماء اور ڈاکٹرز کی مشاورت سے کیا گیا ، موجود حالات کے باعث سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ



کراچی ( تازہ ترین 24 اپریل 2020ء ) سندھ میں مساجد میں نماز تراویح کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ 3 سے 5 افراد نماز تراویح نما ز ادا کر سکیں گے۔ جن میں مسجد ، موذن اور خدام شامل ہونگے۔ دوسری جانب رمضان میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسااجدمیں بڑے اجتماعات کی خواہش رکھتا ہوں مگر حالات کے باعث سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہیں ، اللہ سے اپنی غلطیوں کی 
معافی چاہتے ہیں ۔



وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مساجد میں نماز تراویح پر پابندی کا فیصلہ مشاورت 
کے ساتھ کیا گیا ۔ مشاورت میں علماء ڈاکٹرز کو شامل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مئی کے وسط سے کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے اور تب تک ہمارے ہسپتال بھر چکے ہونگے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 298 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ صوبہ میں مریضوں کی مجموعی تعداد 3ہزار 671 ہوگئی ہے جبکہ مزید 4 مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 73 ہوگئی ہے جو کل مریضوں کا 1.98 فیصد ہے، جامعہ کراچی میں قائم لیب کا تین ہفتوں بعد یومیہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھ کر 2 ہزار 4سو ہوجائے گی ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو جاری ویڈیو پیغام میں کیا ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت 2 ہزار 934 مریض زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ18سو 71 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں جبکہ 640ائیسولیشن مراکز اور 423ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 298 نئے کیسز میں 202 کا تعلق کراچی جبکہ 96 کا دیگر اضلاع سے ہیں ۔ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 11155 ہوگئی ہے۔
جبکہ 237 افراد اس وبا کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ سندھ میں متاثر ہونے والے افراد 3671،خیپرپختونخوا 1541، بلوچستان 607، اسلام آباد میں 214 پنجاب میں سب سے زیادہ 4767، گلگت میں 300 ، آزاد کشمیر میں تعداد 55 ہو گئی ہے۔ تاہم 27 سے زائد افراد اس مہلک وبا سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

تبصرے