Featured Post

Dirilis Ertugrul Season 05 Episode 1

کورونا وائرس سے مرنے والی خاتون اچانک زندہ ہو گئی


کورونا وائرس سے مرنے والی خاتون اچانک زندہ ہو گئی


اہل خانہ نے کسی اور کی آخری رسومات ادا کیں اور ابھی راکھ گھر میں پڑی تھی جب اچانک انھیں اسپتال سے کال آئی کہ ان کی رشتہ دار خاتون البا ماروری زندہ ہیں اور اسپتال میں انھیں ہوش آ گیا ہے


ایکواڈور:- تازہ ترین اخبار-27اپریل2020ءکورونا وائرس سے مرنے والی خاتون زندہ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکا کے مغربی ساحل پر واقع ملک ایکواڈور میں ایک خاتون کرونا وائرس میں مبتلا ہو کر مرنے کے بعد اچانک زندہ ہو گئیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ایکواڈور کے مقامی ہسپتال میں 74 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اس کا ا نتقال ہو گیا تھا۔
معلوم ہوا ہے کہ خاتون کو گزشتہ ایک مہینے سے بخار تھا اور اس کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرناپڑ رہا تھا۔ گزشتہ 3 ہفتوںس سے خاتون ہسپتال میں زیر علاج تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا تھا۔ہسپتال انتظامیہ نے خاتون کے اہل خانہ کو اطلاع دی جس کے بعد اہلیان خان ہسپتال میت لینے گئے۔
کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ نے ا ہل خانہ کو مردہ خانے کے اندر ایک میت دکھائی، کرونا وائرس سے مرنے والوں کے قریب جانے پر پابندی کے سبب اہل خانہ نے میت کو دور سے دیکھا، خاتون کے بھانجے کا کہنا تھا کہ انھوں نے میت کو ایک میٹر دوری سے دیکھا، چہرہ نظر نہیں آیا تاہم بال اور رنگت آنٹی جیسے تھے، جسم پر ان کی طرح کا ایک زخم بھی تھا، اس کے بعد انھیں میت کو گھر لے جانے دیا گیا۔

گھر جانے کے بعد اہل خانہ نے کسی اور کی آخری رسومات ادا کیں اور ابھی راکھ گھر میں پڑی تھی جب اچانک انھیں اسپتال سے کال آئی کہ ان کی رشتہ دار خاتون البا ماروری زندہ ہیں اور اسپتال میں انھیں ہوش آ گیا ہے۔ اس موقع پر اہلیان خانہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پتہ نہیں کس کی آخری رسومات ادا کر دی ہیں اور گھر پر کس کی راکھ پڑی ہے۔ تا ہم انہوں نے ہسپتال انتظامیہ پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تا کہ کسی اور شخص کا ان جیسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ا س وقت دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 17 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔



تبصرے