Featured Post

Dirilis Ertugrul Season 05 Episode 1

ڈالر کی انٹربینک قیمت میں 1 روپے 16 پیسے کی کمی

ڈالر کی انٹربینک قیمت میں 1 روپے 16 پیسے کی کمی

انٹربینک میں ڈالر 160 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے




کراچی:- تازہ ترین اخبار-30اپریل2020ء انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 16 پیسے کی کمی آئی ہے جس کے بعد ڈالر انٹربینک میں 160 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرسوں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے بعد آج دوبارہ ڈالر کی انٹربینک قیمت میں کمی آئی ہے جس کے بعد اس وقت ڈالر انٹربینک میں 160 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔گزشتہ دو دنوں میں ڈالر کی قیمت میں لگاتار اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد ڈالر کی انٹر بینک قیمت 161 روپے 61 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔
دو دنوں میں ڈالر کی انٹربینک قیمت میں 1 روپے 41 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں لگاتار کمی دیکھنے میں آرہی تھی۔ لیکن آج ڈالر نے انٹربینک مارکیٹ میں چھلانگ نہیں ماری بلکہ اس کی قیمت میں کمی آئی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت قیمت 161 روپے 61 سے کم ہو کر 160 روپے 45 پر آ گئی ہے۔
اس سے قبل ڈالر کی قیمت میں واضح کمی آئی تھی جس سے پاکستان پر بیرونی قرضوں کا دباؤ بھی کم ہوا تھا ۔

گزشتہ ہفتے انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا تھا ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 160.30روپے سے کم ہو کر159.90روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے کم ہو کر160روپے پر آ گئی تھی ۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17.3 ارب ڈالر ہوگئے تھے ۔ گزشتہ دنوں میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے ایک مرتبہ پھر تشویش کا عالم پیدا کر دیا تھا۔
اس وقت مشکل حالات میں پاکستان کو ریلیف کی ضرورت ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اگر اضافہ ہوتا رہا تو آنے والی مہنگائی عام عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دے گی۔ اس لئے ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ اس وقت پاکستان کی ضرور ت ہے۔ لیکن اب ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے بعد آج ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہےجس کے بعد ڈالر کی قیمت قیمت 161 روپے 61 سے کم ہو کر 160 روپے 45 پر آ گئی ہے۔


تبصرے